7 جون 2014 - 15:55
عراق میں وزیر اعظم نوری مالکی کی خدمات کا اعتراف

عراق کے نائب صدر نے عراقیوں کے لئے اپنے ملک کے وزیر اعظم کی مثبت خدمات کا اعتراف کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  عراق القانون ویب سائٹ کے مطابق عراق کے باخبر سیاسی ذریعے نے کہا ہے کہ عراق کے نائب صدر خضیر الخزاعی نے عراق کی مجلس اعلائے اسلامی کے سربراہ عمار حکیم کے ساتھ اپنی حالیہ ملاقات میں اپنے ملک کے پارلیمانی انتخابات میں عوام کی وسیع پیمانے پر شرکت کو عراق کے لئے ایک کامیابی قرار دیا اور کہا کہ ملک اور وطن کے لئے نوری المالکی کی خدمات کے پیش نظر تمام فریقوں کو چاہیئے کہ ملک کی مشکلات کے حل کے لئے قدم آگے بڑھائیں۔ عمار حکیم اور خضیر الخزاعی نے اس ملاقات میں عراق کی نئی حکومت کی تشکیل کے عمل میں قومی مذاکرات کو اہم بتایا اور کہا کہ اس عمل میں طاقتور پارٹیوں اور دھڑوں کی شرکت، بقیہ گروہوں کو درکنار کئے جانے کے مترادف نہیں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲

لیبلز